سرکاری دواخانہ سے اغواء کردہ نومولود برآمد

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) میڈی پلی علاقہ میں نومولود کا اغواء کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارونا نامی خاتون کو سرکاری دواخانہ میں لڑکا پیدا ہوا تھا اور وہ اپنے وارڈ میں رات کے وقت محو خواب تھی ۔ اچانک اس کے بچے کا نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا جس کے نتیجہ میں پولیس میڈی پلی میں ایک شکایت درج کروالی گئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا کہ چنگی چرلہ کے علاقے میں ایک جھونپڑی سے نومولود بچے کی رونے کی آواز آنے پر مقامی عوام نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر رینوکا اور اس کے شوہر نریش کو تحویل میں لے کر تفتیش کی ۔ تحقیقات کے دوران اغواء کنندہ جوڑے نے یہ کہا کہ نومولود بچے کو فروخت کرنے کیلئے اس کا اغواء کیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔