سرپور ٹاؤن میں طبی کیمپ کا انعقاد غریب عوام کی تشخیص اور ادویات کی تقسیم

سرپور ٹاؤن 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد تلگودیشم پارٹی نائب صدر اور انچارج تعلقہ سرپور ٹاؤن آر سرینواس کی جانب سے 20 جولائی کو سرپور ٹاؤن کے گاؤں کنے پہلی میں غریب اور مستحق عوام کو میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ہیلت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ہیلت میڈیکل کیمپ میں تلگودیشم پارٹی ضلع نائب صدر آر سرینواس، ڈسٹرکٹ سکریٹری جی پرکاش، فیصل بن سلمان، سابق میونسپل کونسلر کے کشور، سنتوش اور ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی ڈاکٹر نچا گیری نے انجام دی۔ اس موقع پر مختلف گاؤں سے عوام بڑی تعداد میں ہیلت میڈیکل کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔ اس موقع پر آر سرینواس کے ہاتھوں غریبوں اور مستحق عوام میں مفت علاج اور ادویات کی تقسیم کی۔ بعدازاں آر سرینواس نے کہاکہ غریبوں اور دیہی علاقوں میں زندگی گزارنے والوں کو میڈیکل کی سہولت نہ رہنے کی وجہ سے خصوصاً موسم برسات میں ہیلت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے تاکہ غریبوں اور دیہی علاقوں میں زندگی بسر کرنے والے عوام کو میڈیکل اور مفت ادویات کی تقسیم کی جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ غریبوں کی خدمت کرنے پر انھیں سکون حاصل ہوتا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی عوامی فلاح و بہبود اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا اور ہر حالت میں تعلقہ اور حلقہ سرپور ٹاؤن کے پانچ منڈلوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔