سرپور ٹاون کے محمد اشرف کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈس

سرپور ٹاون ۔ 10 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں اسکول اسسٹنٹ کی ڈیوٹی انجام دینے والے محمد اشرف کو 5 نمبر کے روز بسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازاہ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون ضلع پریشد ہائی اسکول میں اسکول اسسٹنٹ کی ڈیوٹی انجام دینے والے محمد اشرف کو 5 ستمبر کے روز سابقہ صدر جمہوریہ ہند ایس رادھا کشن کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع عادل آباد کے 32 منڈلوں میں 15 ٹیچرس کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈس سے نوازہ گیا ۔ ان 15 ٹیچرس میں صرف 2 مسلم ٹیچرس شامل ہیں ان میں سرپور ٹاون مستقر کے اردو میڈیم میں ڈیوٹی انجام دینے والے محمد اشرف کو ان کی عوامی خدمت کے پیش نظر 5 ستمبر کے روز ضلع عادل آباد مستقر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر عادل آباد جگن موہن ، ریاستی منسٹرس جوگو رامنا اور اے اندرا کرن ریڈی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ستیہ نارائن کی جانب سے محمد اشرف کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈس سے نوازاہ گیا اور شال اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2 جون کو تشکیل تلنگانہ کے موقع پر محمد اشرف کو بسٹ ایوارڈ دیا گیا اور سرٹیفیکٹ کے ساتھ نقد رقم 51.116 روپئے بھی دیئے گئے ۔ محمد اشرف کو بسٹ ٹیچرس ایوارڈس ملنے پر مسلم اقلیتوں کے علاوہ ٹیچرس برادری میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہیں تمام لوگوں نے مبارکبادی پیش کی ۔