سرپور ٹاون پولنگ اسٹیشن نمبر 88 میں ایک گھنٹہ تاخیر سے رائے دہی

سرپور ٹاون /30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون حلقہ میں آج یعنی 30 اپریل کے روز مستقر سرپورٹاون کے پولنگ اسٹیشن نمبر 88 میں ای وی ایم EVMمشین کو چالو کرنے پر Start ، چالو نہ ہونے پر پولنگ بوتھ اور سنٹر میں موجود عہدیداروں اور مقامی رائے دہندوں نے صبح 7 بجے پریشان ہوگئے اور صبح 7 بجے سے ہی پولنگ اسٹیشن نمبر 88 جوکہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں موجود ہے ۔ ووٹوں کا استعمال کرنے کیلئے رائے دہندوں کی کثیر تعداد صبح 7 بجے پولنگ اسٹیشن پہونچ گئی لیکن EVM مشین کی خرابی اور لگ بھگ ایک گھنٹہ تک مشین تاخیر سے چالو ہونے پر ووٹرس کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عہدیدار وں نے EVM مشین کو درست کرتے ہوئے عوام اور ووٹرس کو راحت پہونچائی ۔