سرپور ٹاؤن منڈل جنرل باڈی کا 11 مارچ کو اجلاس

سرپور ٹاؤن۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایم پی ڈی او سائی سری کی اطلاع کے بموجب سرپور ٹاؤن منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس 11 مارچ دوپہر 2:30 بجے ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں منعقد ہوگا۔ اس منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس میں منڈل کے تمام سرپنچوں، ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی اور منڈل کے متعلقہ تمام ملازمین کو وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا۔