سرور نگر تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا اور اس کی شناخت 52 سالہ راجیندر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس سرور نگر کے مطابق راجندر پیشہ سے چوکیدار تھا جو لنگوجی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ 20 سال سے یہ شخص اس کی بہن کے پاس رہتا تھا ۔ بیوی سے علحدگی کے بعد راجیندر کی بہن نے بھائی کو اپنے پاس رکھ لیا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے راجندر پریشان رہتا تھا اور اس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں وہ 3 مئی کو گھر سے نکلا جو واپس نہیں پہونچا اور پولیس سرور نگر نے ایک اطلاع پر تالاب سے اس کی نعش کو برآمد کیا ۔