’’سرفروش‘‘ سیکویل میں عامر خان کی جگہ ہوں گے جان ابراہام

عامر خان اور سونالی بیندرے کے اہم کرداروں والی فلم سرفروش 30 اپریل 1999 کو ریلیز ہوئی تھی۔ 8 کروڑ کے بجٹ میں بنی اس فلم نے 33.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اسی وقت سے اس فلم کے سیکویل کو بنائے جانے کی خبر تھی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے یہ پراجکٹ پروان نہیں چڑھ سکا۔ اب پھر اس سیکویل کو بنائے جانے کی بات ہے۔ سرفروش کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر جان متھیو متھان ہی اس فلم کو پروڈیوس کریں گے، لیکن سیکویل فلم میں اے سی پی اجئے سنگھ راتھوڑ کا کردار عامر خان نہیں کریں گے۔ ڈائرکٹر نے اس کردار کے لئے جان ابراہام کو لیا ہے۔ پچھلے دنوں میتھو نے فلم کی اسکرپٹ کے ساتھ جان ابراہام سے ربط قائم کیا تھا۔ جان نے اس فلم کو منظوری دے دی ہے۔ سرفروش پہلی ایسی ہندی فلم تھی جس میں ہندوستان میں دہشت گردی کے لئے پاکستان کو قصور وار ٹھہرایا تھا لیکن سرفروش 2 میں اجئے سنگھ راتھوڑ نکسلائٹس کے مسئلہ سے نمٹتے ہوئے دکھائے جائیں گے۔ اس کی شوٹنگ تب ہی شروع ہو پائے گی جب جان اپنے پہلے کے پراجکٹس مکمل کرلیں گے۔ ان کی ایکشن تھرلر فلم ستیہ میو جیتے 15 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کے علاوہ ان کو رومیو، اکبر، والٹر اور باٹلہ ہاوز جیسی فلموں کو بھی مکمل کرنا ہے۔