سرسید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سنٹر فار سیول سروسیس

سیول سروسیس امتحان کیلئے طویل مدتی کوچنگ پروگرام ، 8 ویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ سے درخواستیں مطلوب ، 10 فروری آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : سرسید کوچنگ اینڈ گائیڈنس سنٹر فار سیول سروسیس ، (SSCGC) ، محمود حسن ہاوز ، قاضی پورہ ، بہرائچ ، یو پی کو جو کہ زکواۃ فاونڈیشن آف انڈیا کا ایک یونٹ ہے ، 2020 اور اس کے بعد منعقد ہونے والے یو پی ایس سی ، سیول سروسیس امتحانات کی تیاری کروانے اس کے طویل مدتی کوچنگ پروگرام کے لیے ہندوستان میں کہیں بھی کسی مسلمہ / ملحقہ اسکول میں فی الوقت VIII کلاس میں زیر تعلیم بہتر تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ 9th کلاس سے وہ اکیڈیمک سیشن 2015-16 سے بہرائچ میں کسی اسکول / کالج میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں ایس ایس سی جی سی میں کوچنگ کلاسیس ، لکچررس ، گروپ مباحث ، ایکسرسائز سیشن وغیرہ میں شرکت کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں گریجویشن کی تکمیل کے بعد سیول سروسیس امتحان ( آئی اے ایس / آئی پی ایس / آئی آر ایس وغیرہ میں شامل ہونے کے لیے ) میں شرکت کرنے کے لیے تیاری کی جاسکے ۔ SSCGC پر محدود ہاسٹل اکاموڈیشن دستیاب ہے ۔ واجبی ادائیگی پر سیول سروسیس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ بنیں گے ۔ اور مستقبل میں مزید سینئیر عہدوں جیسے سکریٹری ٹو گورنمنٹ آف انڈیا پرنسپال سکریٹری ٹو اسٹیٹ گورنمنٹ ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ، چیف کمشنر وغیرہ پر ترقی کے مواقع ہوں گے ۔ اس کوچنگ پروگرام سے طلبہ کی مجموعی صلاحیتوں اور قابلیت میں اضافہ ہوگا ۔ جس سے وہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو منوا سکتے ہیں اور اعلیٰ رتبہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے صرف آن لائن درخواستوں کو قبول کیا جائے گا ۔ www.zakatindia.org پر جاکر ہوم پیج پر zfi جونیر فیلو شپ کے لیے دیکھیں ۔ امیدواروں کو یکم مارچ 2015 اتوار کو صبح 9 بجے ایس ایس سی جی سی بلڈنگ میں ایک انٹرنس میں شرکت کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد ایک انٹرویو ہوگا ۔ امیدوار اور اس کے پیرنٹس کی کونسلنگ ہوگی ۔۔