سردار پٹیل کی 143 ویں جینتی پر ممنون ملک کا پیام

نئی دہلی ۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو عظیم مجاہد آزادی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 143 ویں یوم پیدائش پر انہیں سلیوٹ کیا۔ ‘قومی اتحاد کے دن’ کے موقع پر مسٹر کووند نے نائب صدر اور وزیر داخلہ کے ساتھ عظیم مجاہد آزادی کے پٹیل چوک واقع مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کئے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے ملک کو اتحاد کا پاٹھ پڑھانے والے مرد آہن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا”ملک کو ایکتا کی لڑی میں پرونے والے مرد آہن سردار بلبھ بھائی پٹیل کو ان کی جینتی پر ان کو سلام”۔وزیر اعظم سردار پٹیل کے دنیا کے سب سے بلند مجسمہ (182 میٹر) ‘اسٹچیو آف یونٹی’ کی نقاب کشائی کرنے کے لئے گجرات گئے ہیں۔یہ مجسمہ امریکہ کے ‘اسٹچیو آف لبرٹی’سے دوگنی ہے ۔ مرکزی ہاؤسنگ اور شہری ترقیات کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے بھی ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کی مورتی پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کئے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے دھیان چند قومی اسٹیڈیم سے ‘رن فار یونٹی ‘کو ہری جھنڈی دکھائی۔

‘دیپ اتسو’ میں شامل ہوں گی
جنوبی کوریا کی خاتون اول
نئی دہلی۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اجودھیا میں اس سال دیوالی پر ہونے والے ‘بھویہ دیپ اتسو ‘ میں جنوبی کوریا کی خاتون اول مسز کم جنگ سوک حصہ لیں گی۔ وزارت خارجہ نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر صدر مون جے ان کی اہلیہ مسز کم جنگ سوک کی قیادت میں جنوبی کوریا کے وفد نے دیپ اتسو میں حصہ لینے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وہ چار سے سات نومبر تک ہندوستان کے دورے پر رہیں گی۔ وہ 6 نومبر کو اجودھیا میں اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے منعقد دیپ اتسو کی مہمان خصوصی ہوں گی۔