سرحد کے اندر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی

وارانسی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش پولیس انکاؤنٹر کے حقیقی ہونے کے بارے میں شبہات پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ پیشرو یو پی اے حکومت میں کبھی اتنا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف اس طرح سخت کارروائی کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت سرحد کے اس پار اور سرحد کے اندر رہنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ حکومت نے انکاؤنٹر میں سیمی کارکنوں کو ہلاک کرتے ہوئے بہادری کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے تاریخی و جرأتمندانہ کام کیا۔