سربجیت سنگھ قتل کیس : پاکستانی جیل سپرنٹنڈنٹ کی گرفتاری کا وارنٹ

لاہور ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کا 2013 ء میں قتل ہوا تھا ۔ اس مقدمہ میں پاکستان کی ایک عدالت نے ایک اعلیٰ سطحی جیل عہدیدار کیخلاف قابل ضمانت گرفتار وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ گذشتہ پیشیوں میں وہ غیر حاضر تھے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل جہاں سربجیت سنگھ کو جیل کے دیگر دو قیدیوں نے قتل کردیا تھا ۔ انہیں بار بار سمن جاری کیے جانے کے باوجود وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے لہذا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج نے لاہور پولیس سربراہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ 17 فروری کو عدالت میں حاضر ہوں ۔ جج نے کہا کہ اب تک سربجیت سنگھ قتل کیس معاملہ میں پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔