سدی پیٹ کی عوام تعمیر و ترقی کیلئے حکومت کی معاون

 

کلاک ٹاور کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر ہریش راؤ و دیگر کا خطاب
سدپیٹ31 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ شہر کو چار چاند لگائے جائیں گے کیونکہ یہاں کی عوام اور عوامی نمائندے شہر کی تعمیر و ترقی میں حکومت اور عہدیداروں کیلئے بھرپور معاون ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کورٹ سدی پیٹ کے روبرو چوراہے پر آج ریاستی وزیر بھاری آبپاشی و مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے نو تعمیر کلاک ٹاور کا افتتاح اپنے ہاتھوں کیا ۔ واضح رہے کہ دور نظام میں تعمیر کردہ کلاک ٹاور شہر حیدرآباد کے بعد ضلع کریم نگر میں عوام کے لئے مرکز ہے ۔ اور آج سدی پیٹ شہر میں ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کی عوام کے لئے سال 2018 کا تحفہ کلاک ٹاور دیا ہے ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے افتتاحی تقریب سے بات کرتے کہا کہ سدی پیٹ میں 279 کروڑ کی رقم میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج نظام تعمیر کروایا جا رہا ہے ۔ جو یہاں کی عوام کی صحت مندی کے لئے اہم ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سدی پیٹ میں عنقریب غریب عوام کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے جا رہے ہیں جو زیر تعمیر ہیں ۔ اور مارچ 2018 میں تکمیل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سدی پیٹ میں ملٹی پلکس مارکٹ 15 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کروائی جا رہی ہے اور اس مارکٹ میں ویج نان ویج اور فروٹ فروخت کئے جائیں گے ۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ عنقریب 19 جنوری تک ماڈل رعیتوں بازار کا افتتاح کیا جائے گا جو ترکاری فروش ترکاری فروخت کرسکتے ہیں۔ انہوںنے یہ بھی بتایا کہ سدی پیٹ کی عوام کے لئے سیر و سیاحت کے لئے منی ٹیک تعمیر کروایا گیا اور اس کے نچلے حصے میں بوٹانکل پارکٹ ملٹی پلکس تھیٹر اور کھیل کود کے لئے بھی گراؤنڈ تعمیر کروائے جائیں گے ۔ جس کے لئے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ منظور ہوچکے ہیں ۔ سدی پیٹ میں تعمیر کی گئی کلاک ٹاور کی اونچائی 9.5 میٹر لمبائی ہے اور چاروں طرف گھڑی نصب جو راہ گیروں کے لئے وقت کی قدر کا احساس دلایا جاتا ہے ۔ اس پروگرام میں ایم ایل سی فاروق حسین ‘ صدرنشین بلدیہ راجہ نرسو نے بھی مخاطب کیا ۔