سدی پیٹ میں میڈیکل کالج کے قیام کو منظوری

محبوب نگر میڈیکل کالج تیسرے بیاچ کی 150 نشستوں کی تجدید
حیدرآباد۔ یکم مئی، ( سیاست نیوز) میڈیکل کونسل آف انڈیا نے 150 نشستوں پر مشتمل سدی پیٹ میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔ ساتھ ہی محبوبنگر میڈیکل کالج کے تیسرے بیاچ کی 150 ایم بی بی ایس نشستوں کی تجدید کی ہے ۔ نظام آباد میڈیکل کالج کی 100 نشستوں کا احیاکیا گیا۔ حکومت تلنگانہ کی جدوجہد کامیاب ہوئی ۔ سدی پیٹ میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئے میڈیکل کونسل نے منظوری دے دی۔ وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ اور میڈیکل کونسل آف انڈیا سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ میڈیکل کالج قائم کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں چیف منسٹر تلنگانہ نے اہم رول ادا کیا ہے۔ جبکہ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں میڈیکل کالج قائم کرنے کیلئے حصول اراضیات کے علاوہ دوسری سہولیات فراہم کرنے میں جو تعاون کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ انہیں امید ہے کہ سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ میں بھی میڈیکل کالجس کے قیام کیلئے جلد از جلد منظوریاں حاصل ہوجائیں گی۔