سدی پیٹ میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم

سدی پیٹ۔ 30 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وارڈ 20 میں رمضان پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب صدر الدین جمعہ بھائی آجانی مرحوم محترمہ لیلہ بائی آجانی مرحومہ کی جانب سے فراہم کردہ راشن پیاکیج ماہ رمضان میں غریب مستحق 100 بیواؤں کو وارڈ نمبر 10 میں ایم ایل سی فاروق حسین کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ وہ خوش نصیب بندے ہیں۔ ماہ رمضان میں نیکیاں لوٹنے اور خاندان کے مرحومین بخشش کیلئے اپنی کمائی سے زکوۃ غریب مستحق بیواؤں، یتیموں کو بطور نقد یا راشن کی شکل میں تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا ایک جز ہے۔ فاروق حسین خطابت کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کو اللہ ان کو اپنے قریب کرلیتا ہے۔ ان کے مال میں دن دونی رات چوگنی خیر و برکت عطا کرتا ہے۔ فاروق حسین ہر سال ماہ رمضان میں غرباء کیلئے خصوصی دلچسپی لے کر مخیر حضرات سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہیں سدی پیٹ کے مستحق غرباء، یتیم و یسیر اور بیواؤں کیلئے مالی طور پر ہو یا اجناس و ملبوسات کی شکل میں دینے کیلئے ترغیب دیتے ہیں۔ صاحب ثروت حضرات کے عطا کردہ امداد کو اپنی ذمہ داری سے مستحق افراد تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ سختی سے بلاشکایت عطیہ پہنچانے کا نظم کرتے ہیں۔ اللہ انہیں بھی اس کار خیر کا انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔ اس موقع پر وحید خاں، لیاقت، سکندر اور اکبر موجود تھے۔