سدرن ٹراویلس کا ہالی ڈے بازار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ایم راما راؤ ڈائرکٹر آپریشن اور کے سرینواس راؤ اے جی ایم سدرن ٹراویلس کے بموجب حکومت ہند کے محکمہ سیاحت سے مسلمہ اور ٹراویلس اور ٹورزم انڈسٹری میں اپنا خصوصی مقام بنانے پر خوشی کااظہار کرتے ہیں ۔ گذشتہ 47 سال سے اس بزنس کو فروغ دے رہے ہیں ۔ ملک کے اہم شہروں اور مقامات جیسے حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم ، راجمندری ، کوکٹ پلی ، ورنگل ، ممبئی ، بنگلور ، چینائی ، کوئمبتور ، اور جئے پور برانچس کے علاوہ ہمارا ہیڈ آفس نئی دہلی میں واقع ہے ۔ سال حال قومی اور بین الاقوامی سیاحت کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کے لیے خصوصی طور پر ’ ہالی ڈے بازار ‘ ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ 3 اور 4 فروری کو حیدرآباد کی ہوٹل گولکنڈہ ، مانصاحب ٹینک ، ورنگل کی ہوٹل سپربھا ، ہنمکنڈہ کریم نگر کی ہوٹل پرتھیما ریجنسی مکرم پورہ اور کھمم کی ہوٹل بجٹ گاندھی چوک میں ہالی ڈے بازار رکھا گیا ہے ۔ ٹور کے منصوبہ سے متعلق تفصیلات آفرس ، پیاکیجس وغیرہ بتائے جائیں گے ۔۔