سخت فیصلے ناگزیر : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کی بڑھتی قیاس آرائیوں کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ملک کو درپیش اس غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے حکمراں پی ایم ایل ۔ این پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ملک اس وقت انتہائی غیرمعمولی صورتحال سے دوچار ہے اور سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے

کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کے بغیر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ۔ حکومت امن و استحکام کی بحالی کیلئے ہر ممکن قدم اُٹھائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ آفیسرس اور سپاہی اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور اُن کی یہ قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی ۔ بیان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے منصوبوں کی صراحت نہیں کی گئی لیکن جیو نیوز نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے قانون سازوں کی رائے حاصل کرنا ضروری ہے۔