سب انسپکٹر آف پولیس کی جائیدادوں پر بھرتی ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے مفت تربیتی پروگرام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سب انسپکٹر آف پولیس کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ریاست تلنگانہ کی جانب سے 2 مہینے کا مفت تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ بھرتی کے لیے عنقریب محکمہ پولیس تلنگانہ حکومت کی جانب سے اعلان متوقع ہے ۔ ایسے نوجوان جو اہلیت رکھتے ہوں استفادہ کریں ۔ ابتدائی تنخواہ کم از کم 40 ہزار ماہانہ ہوگی ۔ ترقی کے کافی مواقع ہیں ۔ فاونڈیشن کی جانب سے 2 ماہ کی رہائشی تربیت حیدرآباد میں دی جائے گی ۔ جس کو ایک انسٹی ٹیوٹ سے مربوط کر کے ماہر اساتذہ کی جانب سے جسمانی اور تحریری امتحان کی تربیت دی جائے گی ۔ 30 اگست کو صبح 11 تا 1 بجے دن امتحان ، ریاست کے 15 مقامات پر منعقد ہوگا جس میں 3 ہزار امیدوار حصہ لیں گے ۔ امتحان میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پورا کرنا ہوگا ۔ (1) امیدوار کی عمر 21 تا 25 سال (OC) کے لیے اور BC-E کے لیے 3 سال کی رعایت دی جائے گی ۔ (2) وہ کسی بھی میدان میں کم از کم گریجویٹ ہو ۔ (3) اس کا قد 167.6cm ہو اور چھاتے کی چوڑائی 86.3cm ہو ( بغیر پھلائے کے ) ۔ (4) اس کے لیے ایک آن لائن فارم فاونڈیشن کی ویب سائٹ http://hwfap.org/si-apply.html پر دستیاب ہے جو کہ 29 اگست کی رات 12 بجے تک پر کرسکتے ہیں ۔ اہلیتی امتحان ریاست کے مندرجہ ذیل مقامات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ اور مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر ربط پیدا کریں ۔ (1) ضلع کریم نگر ۔ محمد الطاف احمد 9290547005 ، (2) نلگنڈہ ۔ یوسف عسکری 9963729296 ، (3) سنگاریڈی ۔ ایم جی انور 9849159073 ۔ (4) عادل آباد ۔ محمد تنویر 8341742172 ، (5) تانڈور ۔ محمد فہیم خاں 9963577452 ، (6) محبوب نگر ۔ سید یونس 8341655356 ، (7) ورنگل ۔ خالد سعید 9700686804 ، (8) کھمم ۔ خلیل احمد 9948786430 ، (9) نظام آباد ۔ اشاق حسین 9441050217 ، (10) نامپلی ۔ عبدالعزیز 8686649163 ، (11) بہادر پورہ ۔ عبدالرحمن واجد 9347749599 ، (12) خلوت ۔ سید خواجہ خلیل الرحمن 8801067041 ، (13) گولکنڈہ ۔ یحییٰ بن حسن 9848432698 ۔ (14) ملک پیٹ ۔ مرزا خالد بیگ 9676362988 ۔ (15) سکندرآباد ۔ محمد سرور 9866081300 سے ربط کریں ۔۔