ساوتھ انڈیا شاپنگ مال عابڈس کا اکینینی ناگرجنا کے ہاتھوں افتتاح

19 ویں شاخ ، تلگو ریاستوں میں مالس کو نمبر ایک مقام
حیدرآباد۔5اکٹوبر(سیاست نیوز) ہندستان میں تیزی سے ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالس کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور آج تلگو اداکار اکینینی ناگرجنا نے ملک کے 19ویں ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کا عابڈس پر افتتاح انجام دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اکینینی ناگرجنا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ انڈیاشاپنگ مال تیزی سے ترقی کرتا جا رہاہے او رہر سال اس کی شاخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔انہو ںنے بتایا کہ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال بہت قلیل مدت میں شہریوں کی اولین پسند بن چکا ہے اور ان شاپنگ مالس میں تمام خاندان کے لئے لاکھوں برانڈس موجود ہیں اور حیدرآباد میں ہر خاندان ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال میں خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔ تلگو فلم اداکار نے کہا کہ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال نہ صرف ملبوسات فروخت کر رہاہے بلکہ اس شاپنگ مال میں جنوبی ہند کی تہذیب کو بھی پیش کیا جار ہا ہے جو کہ انتظامیہ کی اپنے علاقہ سے تہذیبی وابستگی کی علامت ہے۔انہو ںنے بتایا کہ اس تہذیب کے ساتھ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال میں بازار اور نئی نسل کی ضرورتوں کے مطابق تہذیبی ملبوسات بھی دستیاب ہیں۔اس موقع پر ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال کے ایک اور برانڈ ایمبیسڈر مسٹر اکھیل اکینینی نے بتایا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران انہوں نے ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالس کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس کی ترقی کا جو مشاہدہ کیا ہے وہ ملک کے دیگر شاپنگ مالس کی ترقی کی رفتار سے زیادہ تیز ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت انہو ںنے ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالس کے گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اس وقت 9واں شاپنگ مال کھولا جا رہا تھا اور آج اندرون دو سال 19ویں شاپنگ مال کا افتتاح عمل میں لایا جا رہاہے جو کہ کامیابی کی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ مسٹر اکھیل اکینینی نے کہا کہ ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال جو کہ اب تین ریاستوں میں موجود ہے اس کے گاہکوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرچکی ہے اور آئندہ تہواروں کے دور میں گاہکوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالس کے ڈائریکٹرس مسٹر سریش سیرنا‘ مسٹر ابھینئے ‘ مسٹر راکیش اور مسٹر کیشو نے بتایا کہ تلگو ریاستوں میں ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال نے نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے اور اس ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال میں 4لاکھ سے زیادہ برانڈ کے ملبوسات موجود ہیں ۔ عابڈس کے نئے شوروم پر ملبوسات پر افتتاحی پیشکش موجود ہے جو کہ کچھ دن کیلئے جاری رہے گی اس کے علاوہ کئی آفرس بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔