سانس میں بدبو

سانس یا منہ سے بدبو آنا نہ صرف ایک طبی مسئلہ ہے بلکہ سماجی اور نفسیاتی لحاظ سے بھی اسے ایک سنگین مسئلہ کہنا غلط نہ ہوگا۔آس پاس بیٹھنے والوں کو دوسروں سے گفتگو کے دوران جو بو محسوس ہوتی ہے یا یوں کہئے کہ جو بو ان کے سانس کے ذریعہ ہم تک پہنچتی ہے اس کا زیادہ تر تعلق ان کے منہ سے ہوتا ہے۔
منہ میں پائے جانے والے بیکٹریا اور اکثر ایسے گندھک کے مرکبات پیداکرتے ہیں جو منہ میں بدبو کا سبب بن جاتے ہیں۔ اگر دانتوں کو پابندی سے صاف نہ کیا جائے تو ان پر بھی بیکٹیریا کی کثافت جمنے لگتی ہے جو بدبو کا باعث ہوتی ہے۔ جن لوگوں کے منہ سے بو آتی ہے ان کا علاج مشکل نہیں ہے ۔ دانتوں اور زبان کو خوب صاف کیجئے اور اچھے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش استعمال کریں۔ پھر بھی فائدہ نہ ہو تو معالج سے رجوع کیجئے۔