سال 2026 تک معمر شہریوں کی تعداد 17 کروڑ تک پہنچ جائے گی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں سال 2026 تک معمر شہریوں ( سینئیر سٹیزنس ) کی تعداد 17 کروڑ تک پہونچ جائے گی جو کہ ملک کی کل آبادی کا 12 فیصد کے قریب ہوں گے ۔ اس بات کا اظہار رجسٹرار جنرل آف انڈیا ( آر جی آئی ) نے کیا ہے ۔ لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال پر مملکتی وزیر سماجی انصاف و بااختیار وجئے سامیلہ نے بتایا ہے ۔ انہوں نے مئی 2006 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آر جی آئی کے دفتر کی جانب سے تکنیکی گروپ نے ملک کی آبادی پر ایک رپورٹ تیار کی ہے ۔ جس میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ سال 2016 میں سینئیر سٹیزنس کا فیصد 11.81 جب کہ سال 2021 میں اس کا فیصد بڑھ کر 14.31 تک پہونچ جائے گا اور 2026 تک 12 فیصد ہونے کی توقع ہے ۔۔