سالِ نو سے 6 نئی ایرلائنس سرویس کا آغاز

نئی دہلی ۔ 30 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے آسمانوں پر نئے سال سے 6 نئی ایرلائینس سرویس کا آغاز ہوگا۔ حکومت نے آج ریاستوں سے کہا کہ وہ علاقائی رابطہ کاری کو فروغ دینے کیلئے تعاون کریں۔ ہوا بازی شعبہ کی مدد کرتے ہوئے جیٹ ایندھن پر ٹیکسوں کو کم کریں تاکہ ایرلائنس کو ہونے والے خسارے سے بچایا جاسکے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے ریاستی شہری ہوابازی وزراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زیادہ تر اجلاس کو خسارہ ہورہا ہے اور بعض ایرلائینس اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آئندہ سال شروع ہونے والی 6 نئی ایرلائینس سے توقعات ہیں۔ ایر ایشیاء انڈیا نے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔