ساری دنیا کیلئے سنگین خطرہ : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب مون جیئی ۔ ای نے آج خبردار کیا کہ پیانگ یانگ کا تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربہ ایک سنگین عالمی خطرہ ہے۔ ٹرمپ اور مون کے درمیان ہنگامی بات چیت کے بعد وہائیٹ ہاؤز نے کہا کہ ’’دونوں قائدین نے شمالی کوریا کی تازہ ترین اشتعال انگیز گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف امریکہ اور جمہوریہ کوریا کو بلکہ ساری دنیا کو سنگین خطرہ لاحق ہے‘‘۔ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شینزوابے سے بھی فون پر بات چیت کی۔ ان تینوں ملکوں کے قائدین نے شمالی کوریا کے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربہ سے پیداشدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔