سارک اجلاس سے ہندوستانی سفارتکار کا احتجاجی واک آؤٹ

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے وابستہ ایک عہدیدار نے سارک کے ایک اجلاس میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ایک وزیر کی موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے اس تقریب سے واک آؤٹ کردیا ۔ سارک کے یوم منشور کے ضمن میں گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ سارک چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے وزیر چودھری محمد سعید کی موجودگی پر ہندوستان کی طرف سے احتجاج کرتے ہوئے شبھم سنگھ نے واک آؤٹ کیا ۔ ہندوستان کشمیر کو اپنا اٹوٹ حصہ تصور کرتا ہے اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لئے کسی وزیر کو تسلیم نہیں کرتا ۔