سارق گھریلو ملازمہ گرفتار مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : رین بازار پولیس نے ایک گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 5 تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر رمیش نے بتایا کہ 38 سالہ این یشودھا عرف بوجی کو گرفتار کرلیا ۔ یشودھا جو مادنا پیٹ علاقہ کی ساکن تھی ، رین بازار علاقہ کے ساکن بشیر الدین کے مکان میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی تھی ۔ چار دن قبل بشیر الدین کے مکان سے 5 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ ہواتھا اور اس کی شکایت کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر یشودھا کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے جرم کو قبول کرلیا ۔ پولیس نے اس خاتون کی عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔