سادھوی پرگیہ بی جے پی میں شامل ڈگ وجئے کے خلاف مقابلہ

بھوپال۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جسے 2008ء کے مالے گائوں دھماکہ کیس میں ٹرائل کا سامنا ہے، وہ آج یہاں بی جے پی میں شامل ہوگئیں اور کہا کہ وہ بھوپال سے لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہے گی۔ چنانچہ بی جے پی نے پرگیہ کو بھوپال لوک سبھا حلقہ سے پارٹی ٹکٹ دے دیا اور انہیں کانگریس سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ پرگیہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ دھرم یودھ کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انہیں ڈگ وجئے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔