سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی تعلیمی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ’مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کے اسباب اور ہماری ذمہ داریاں جسٹس سچر کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں ‘ 3 اپریل کو صبح 10-30 تا 1 بجے دوپہر مولانا آزاد لکچر ہال نزد شاہی مسجد پبلک گارڈن نامپلی منعقد ہوگی ۔ پروفیسر ایس اے شکور صدر سوسائٹی صدارت کریں گے ۔ دوسرے سیشن میں مہمانان خصوصی مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی ( دارالسلام تعلیمی ٹرسٹ ) ، ڈاکٹر محمد حبیب گھٹالہ ( اسکالر ) ، مولانا پیر شبیر احمد ( جمعیتہ العلماء ) ، جناب جلیل احمد ایڈوکیٹ ( مجلس تعمیر ملت ) ، ڈاکٹر فخر الدین محمد ( میسکو ) ، جناب سید مسعود احمد ایڈوکیٹ ( طور بیت المال ) نمائندہ جماعت اسلامی ظفر جاوید ( سلطان العلوم سوسائٹی ) شرکت کریں گے جب کہ معزز مقررین میں پروفیسر عبدالقیوم ( مانو ) ، پروفیسر مصطفی شریف ( عثمانیہ ) ، ضیا الدین نیر ( تعمیر ملت ) ، حافظ محمد عثمان نقشبندی ( امام مکہ مسجد ) ، کمال الدین علی خاں ( مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ ) ، ڈاکٹر شیخ سیادت علی ( سادات سوسائٹی ) مخاطب کریں گے ۔ ابتداء میں خلیق الرحمن ( کانگریس لیڈر ) معزز رکن سوسائٹی کی خیر مقدمی تقریر ہوگی ۔ مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی جنرل سکریٹری سوسائٹی کارکردگی اور مجوزہ تعلیمی متبنیٰ اسکیم سے حاضرین کو واقف کرائیں گے ۔۔