ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی

حیدرآبادیکم جون ( یواین آئی ) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے بعض مقامات پر گرمی کی لہر برقرار ہے ۔جنوب مشرق خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقوں میں ہوا کا دباو سمندر کی سطح 1.5 تا 4.5کیلو میٹر کے درمیان بنا ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیمااور تلنگانہ میں بعض مقامات ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔