سات سال بعد کرینہ اور شاہ رخ پھر ایک ساتھ

راکیش شرما بائیوپک کے بارے میں یہ کردار عامر خان کی جانب سے نبھائے جانے کی خبریں آرہی تھیں، لیکن اب اس کردار کو شاہ رخ خان نبھائیں گے اور اس فلم میں کرینہ کپور خان ان کی کو اسٹار ہوں گی۔ اس طرح راون کے سال بعد شاہ رخ اور کرینہ پھر ایک بار ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔ فی الحال شاہ رخ خان آنند ایل رائے کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم زیرو کی تکمیل میں مصروف ہیں جس میں کیٹرینہ کیف ہیروئین ہیں۔ شاہ رخ کی زیرو کو دسمبر میں ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

کرن جوہر میگا اسٹار کاسٹ فلم ’’تخت‘‘ کو ڈائرکٹ کریں گے
پروڈیوسرس ہیرویش جوہر اور اپوروامہتہ کی میگا بجٹ اور میگا اسٹار کاسٹ فلم ’’تخت‘‘ کو کرن جوہر ڈائرکٹ کریں گے۔ دھرما پروڈکشن کے بینر پر بننے جارہی اس فلم میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جہانوی کپور اور انیل کپور کے اہم کردار ہیں۔ فلم کی کہانی اور منظر نامہ سمیت رائے نے لکھا ہے جبکہ مکالمے حسین حیدری اور سمیت رائے کے لکھے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا اگلے سال آغاز ہوگا اور اسے سال 2020 میں ریلیز کرنے کا پروگرام ہے۔