ساتھیوں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ تاجر کی خودکشی

حیدرآباد۔/28 اپریل، ( سیاست نیوز) ساتھیوں کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر چاول کے ایک تاجر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ونستھلی پورم پولیس کے بموجب 36 سالہ تاجر ستیش کمار ساکن چنتل کنٹہ کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ پولیس ونستھلی پورم کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچی اور وہاں کی تلاشی لینے پر متوفی کا ایک خودکش نوٹ برآمد ہوا جس میں وینکٹ ریڈی اور رام انجیا ریڈی کو خودکشی کیلئے ذمہ دار قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔