سابق وزیر کیخلاف ریپ کیس

نئی دہلی، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر ہرک سنگھ راوت کے خلاف ایک خاتون نے آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ یہ معاملہ جمعہ کو دہلی کے صفدر جنگ تھانے میں درج کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ خاتون کا بیان درج کیا گیا ہے ۔ بہت جلد ہرک سنگھ  سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جس خاتون نے یہ معاملہ درج کرایا ہے وہ آسام کی بتائی گئی ہے ۔ اس نے 2014 میں بھی ہرک سنگھ کے خلاف ایسا ہی معاملہ درج کرایا تھا لیکن اس نے کچھ دن بعد معاملہ واپس لے لیا تھا۔

 

قندیل بلوچ کا قتل کزن نے کیا
بھائی نے مدد کی : پالی گراف ٹسٹ
اسلام آباد ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ جسے فیس بک پر نیم عریاں ویڈیوز اور دیگر چیزیں پوسٹ کرتے ہوئے خاندان کی ’بدنامی‘ کا سبب بننے پر ہلاک کیا گیا، یہ قتل اس کے بھائی نے نہیں بلکہ اس کے کزن نے کیا، پالی گراف ٹسٹ سے آج یہ بات معلوم ہوئی۔ اس کیس کے اصل ملزم محمد وسیم نے قبل ازیں اقبال جرم کیا تھا کہ اسی نے 26 سالہ بہن کا گلا گھونٹا۔ تاہم یہ دعویٰ دونوں مشتبہ ملزمین کے پالی گراف ٹسٹ کے بعد مسترد کردیا گیا۔ ٹسٹ کے مطابق قندیل کے کزن حق نواز نے اُس کا گلا دبایا۔ وسیم نے قندیل کے ہاتھ اور پیر دبائے رکھے اور نواز نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔