سابق وزیر اعلی مدھیہ پردیش ارجن سنگھ کی بیوی چل بسیں

نئی دہلی۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی مدھیہ پردیش ارجن سنگھ کی بیوی 84 سالہ سروج کماری کا چہارشنبہ کو نیند کے دوران دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال ہوگیا۔ کماری کو چھ ہفتہ کے لیے ایمس میں شریک کیا گیا تھا اور وہ 25 اپریل کو گھر واپس آگئی تھیں۔ ان کی آخری رسومات ان کے اابائی مقام جورہاٹ مدھیہ پردیش میں ادا کی جائے گی۔