سابق صدر پیرو کی خودکشی

لیما۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پیرو کے سابق صدر ایلن گارسیا نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر خودکشی کر لی ہے۔ انہوں نے اْس وقت خود کو گولی مار لی جب ملکی پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچی۔ گارسیا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ دو بار پیرو کے صدر رہنے والیگارسیا کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا اور پولیس نے انہیں اسی سلسلے میں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔

لندن میں درجنوں مظاہرین گرفتار
لندن۔ 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں جاری مظاہرے کے دوران سڑک جام کررہے 100سے زیادہ مظاہرین کو پولس نے گرفتار کرلیا۔مظاہرین نے 55 بس راستوں کو بند کردیا جس کی وجہ سے پانچ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ۔ اس کے بعد دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 122 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولس نے بتایا کہ زیادہ تر مظاہرین کی گرفتاری ماربل پارک تک اپنے مظاہرے کو محدود کرنے کی خلاف ورزی پر کی گئی۔