سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو واپسی پر تحفظ کا تیقن

اسلام آباد 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج سابق صدر پاکستان سبکدوش جنرل پرویز مشرف کو تیقن دیا کہ اگر وہ وطن واپس آجائیں تو اُنھیں اعلیٰ سطحی حفاظتی انتظامات فراہم کئے جائیں گے۔ 75 سالہ پرویز مشرف 2016 ء سے دوبئی میں مقیم ہیں اور اُنھیں مفرور مجرم قرار دیا گیا ہے کیوں کہ سابق صدر قبل ازیں خصوصی عدالت کے اجلاس پر سمن روانہ کرنے کے باوجود حاضر ہونے سے قاصر رہے تھے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت ایک تین رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے یہ تیقن دیا۔