سابق صدرپاکستان پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کا آئندہ ہفتہ دوبارہ آغاز

اسلام آباد ۔ 29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ایک خصوصی عدالت سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کے خلاف اعلیٰ سطحی غداری کے مقدمہ کی سماعت کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے تیار ہے جس کے نتیجہ میں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف ایک تازہ آزمائش میں مبتلا ہوجائے گی اور ممکن ہے کہ اُسے تشکیل حکومت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔ پاکستانی روزنامہ ’’ ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ اس مقدمہ کا تشکیل حکومت پر منفی اثر پڑے گا ۔ کیونکہ اپوزیشن آزادانہ اور منصفانہ دوبارہ رائے دہی کا بھی مطالبہ کررہا ہے ۔ نواز مسلم لیگ کے مقررکردہ وکیل استغاثہ اکرم شیخ کو نئی حکومت برخواست بھی کرسکتی ہے۔