سابق جرمن صدر مستعفی

برلن ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے سابق صدر ہورسٹ کوئہلر مغربی صحارا کے علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ عہدہ دو سال قبل سنبھالا تھا۔ ان کے اس فیصلے کی اقوام متحدہ نے ایک بیان میں تصدیق کر دی۔ اس وقت 76 سالہ ہورسٹ کوئہلر نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ اپنی خرابی صحت کے باعث اپنے فرائض مزید انجام نہیں دے سکتے۔