زیڈ پی ٹی سیز و ایم پی ٹی سیز انتخابات کو شفاف بنانے کے اقدامات

ہر ضلع میں دو سینئر آئی اے ایس عہدیدار کا تقرر، دورہ اضلاع کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن نے 6 اور 11 اپریل کو ریاست بھر میں دو مرحلوں کے دوران منعقد شدنی زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز (ضلع پریشدوں و منڈل پریشدوں) انتخابات کو انتہائی شفاف بنانے کیلئے ہر ضلع کو دو سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو بحیثیت انتخابی مبصرین تعینات کرتے ہوئے احکامات جاری کئے او ریہ انتخابی مبصرین یکم تا 6 اپریل اور 7 تا 12 اپریل اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کریں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست کے 22 اضلاع کیلئے جملہ 44 سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو بحیثیت انتخابی مبصرین تعینات کیا گیا جس میں ضلع عادل آباد کیلئے مسرس ڈاکٹر اے اشوک یکم تا 6 اپریل، اے آر سوکمار 7 تا 12 اپریل، ضلع اننت پور اے مرلی یکم تا 6 اپریل، بی راج شیکھر 7 تا 12 اپریل، ضلع چتور، وی کرونا یکم تا 6 اپریل، ڈاکٹر وجئے کمار 7 تا 12 اپریل، ضلع مشرقی گوداوری پی ستیہ نارائن ریڈی یکم تا 6 اپریل، بی راما انجینیلو 7 تا 12 اپریل، گنٹور ڈاکٹر پی لکشمی نرسمہم یکم تا 7 اپریل، شریمتی انیتا راجندرا 7 تا 12 اپریل، کڑپہ ڈی مرلیدھر ریڈی یکم تا 6 اپریل، ایم بالاجی ڈگمبر 7 تا 12 اپریل، کریم نگر سی پارتھا سارتھی یکم تا 6 اپریل، شریمتی وی اوشا رانی 7 تا 12 اپریل، کھمم شریمتی پاروتی سبرامنیم یکم تا 6 اپریل، کے ہرشوردھن 7 تا 12 اپریل، کرشنا شریمتی پی اوشا کماری یکم تا 6 اپریل، سنجے کمار 7 تا 12 اپریل، کرنول ٹی وجئے کمار یکم تا 6 اپریل، کے وی رمنا 7 تا 12 اپریل، محبوب نگر کے مدھوسدن راؤ یکم تا 6 اپریل، سبیا ساچی گھوش 7 تا 12 اپریل، میدک نیربھ کمار پرساد یکم تا 6 اپریل، ہرپریت سنگھ 7 تا 12 اپریل، نلگنڈہ جی ڈی پریہ درشنی یکم تا 6 اپریل، شریمتی کے شاردا دیوی 7 تا 12 اپریل، نیلور ایم روی چندرا یکم تا 17 اپریل، شریمتی بی بالامایا دیوی 7 تا 12 اپریل، نظام آباد شریمتی ٹی کے سری دیوی یکم تا 6 اپریل، بی بھارتی لکھ پتی نائیک 7 تا 12 اپریل، پرکاشم کے وی ستیہ نارائنا یکم تا 6 اپریل، کے نرملا 7 تا 12 اپریل، رنگاریڈی سنجے جاجو یکم تا 6 اپریل، وکاس راج 7 تا 12 اپریل، سریکاکلم این وشنو یکم تا 8 اپریل، این مکتیشور راؤ 9 تا 12 اپریل، وشاکھاپٹنم ایم تروملا کرشنا یکم تا 6 اپریل، شریمتی انیتا رامچندرن 7 تا 12 اپریل، وجیا نگرم ایم ایم نائیک یکم تا 6 اپریل، کے دھننجیا ریڈی 7 تا 12 اپریل، ورنگل ڈاکٹر ایم جگن موہن یکم تا 6 اپریل، این سریدھر 7 تا 12 اپریل اور ضلع مغربی گوداوری سی ایچ وجئے موہن یکم تا 6 اپریل، ڈاکٹر منموہن سنگھ 7 تا12 اپریل ان الاٹ کردہ اضلاع میں دورہ کریں گے ۔