زیرتعمیر عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

حیدرآباد۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ گورو یادو ساکن رویندرا کالونی آج صبح کونڈا پور علاقہ میں واقع زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ یادو کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا اور پولیس گچی باؤلی نے کنٹراکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔