زیادہ چائے نوشی کے اثرات

چائے کے شوقین چائے کو پانی سمجھ کر پیتے ہیں اور چائے نہ پینے کے شوقین انہیں دیکھ کر بری بری شکلیں بناتے ہیں۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نہ صرف چائے میں پائے جانے والے مضر اجزاء سے واقف ہیں
بلکہ ان کی اکثریت اس کی زیادتی سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بھی واقف ہیں تاہم خواتین چائے کی عادت ختم کرنے کی ذرا بھی کوشش نہیں کرتیں۔ دن بھر میں چار کپ چائے پینے والی خواتین میں بال جھڑنے، موٹاپے اور ہڈیوں کی کمزوری کی تکلیف عام ہوتی جارہی ہے۔ یہ شرح ان خواتین کے مقابلے میں دوگنا تھی جو چائے کا استعمال بالکل نہیں کرتیں۔ دوسری جانب خواتین کی ایک ایسی قسم بھی ہے جو دن بھر میں آٹھ کپ چائے پی جاتی ہیں ان میں یہی تکلیف دس گنا زیادہ مقدار میں موجود ہے۔