زیادتی کسی بھی چیز میں اچھی نہیں ہوتی…!

بیشتر خواتین اپنے بناؤ سنگھار اور رکھ رکھاؤ کا ہمیشہ خیال رکھتی ہیں جو بہت اچھی بات ہے ۔ لیکن اگر آپ ہمہ وقت آئینے کے سامنے کھڑی رہیں اور ہر پل اس فکر میں مبتلا رہیں کہ اس وقت کیسی دکھائی دے رہی ہیں تو ظاہر ہے کہ اس صورت میں بہت سے مسائل اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

اگر آپ خوش اخلاق ہیں تو آپ کا حد سے بڑھا ہوا اخلاق بھی دوسروں کیلئے عذاب بن سکتا ہے ۔ عین اسی طرح خود پسندی کی عادت میں مبتلا ہونا بھی دوسروں کو آپ سے خائف کردیتا ہے ۔ جب آپ اپنی ذات کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دینے لگیں اور دوسروں کی آپ کے نزدیک کوئی وقعت نہ رہے تو لوگ آپ سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں اور پھر ایک دن ایسا آتا ہے کہ جب آپ اکیلی رہ جاتی ہیں ۔ سو اپنے آپ کو درست رکھیں ، ضرورت پڑنے پر اپنا نقطہ نظر دوسروں کے سامنے پیش کریں کسی کی بات ناگوار گذرے تو اس کا اظہار کریں لیکن اعتدال میں رہتے ہوئے اپنی کہنا اور کسی کی نہ سننا بھی آپ کو لوگوں میں ناپسندیدہ بنادیتا ہے ۔ لہذا جہاں اپنی باتیں کہیں وہیں دوسروں کی بھی سنیں کہ اچھا سامع ہرمحفل میں سنا جاتا ہے۔