زندگی ٹی 20کی طرح ہے :چدمبرم

نئی دہلی ۔ 31 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’زندگی کرکٹ کی طرح ہے اور میں یہ فیصلہ کرنا چاہتا ہوں کہ زندگی کے آخری 10 اوورس کس طرح کھیلے جائیں ‘‘وزیر فینانس پی چدمبرم نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہ لینے کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ وہ سفر ، پڑھنے اور لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ روابط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ چدمبرم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انھوں نے 30 سال میں 8 انتخابی مقابلوں میں حصہ لیا ۔ انھیں زندگی میں مزید بہت کچھ کرنا ہے ۔ زندگی کی صرف ایک ہی اننگز ہوتی ہے اور یہ ٹی ٹوئنٹی یا ونڈے 50 کی طرح ہے ۔ اب مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ زندگی کے آخری 10 اوورس کس طرح کھیلے جائیں ۔68 سالہ سینئر لیڈر نے وارانسی میں نریندر مودی سے مقابلہ کا امکان بھی مسترد کردیا اور کہا کہ کاش وہ مقابلہ کرسکتے!۔