زمیںجُنبد…

انورؔ مسعود

بدلا ہے نہ بدلے گا یہ مزدور کا انداز
سو بار بدلنے کو بدل جائے زمانہ
ہو کام دہاڑی پہ تو سْستی میں ہے بے مثل
ٹھیکے پہ ہو گر کام تو پْھرتی میں یگانہ
……………………………
بابو اکیلاؔ
مزاحیہ غزل
بادل کی طرح کیوں گرجتی ہو بیگم
آگ کی طرح کیوں سُلگتی ہوئی بیگم
کچھ تو رحم کرو میرے حال پر
کیوں بجلی کی طرح مجھ پر گرتی ہو بیگم
تم سے شادی کرکے میں پریشان ہوں
کیوں ہر روز مجھ سے لڑتی ہو بیگم
خون پسینہ ایک کرکے جب آتا ہوں گھر
ایک ایک پیسے کا حساب کیوں لیتی ہو بیگم
ہر وقت بچوں کی بین بجتی ہے گھر میں
ناگن کی طرح کیوں تھرکتی ہو بیگم
مہنگائی سے میری حالت خراب ہوگئی اب
کیڑے کی طرح زندگی کو کیوں کرتی ہو بیگم
………………………
سلیم ؔشیخ ، محبوب نگری
مزاحیہ غزل
بیگم مری تگڑی جو ہوئی حد سے زیادہ
کھانے میں وہ دیتی ہے تڑی حد سے زیادہ
سیٹھوں کا میں قرضہ تو ڈُبوکر ہی رہوں گا
اب بات یہ دل میں ہے ٹھنی حد سے زیاد
میک اَپ جو ہٹا ہے تو پتہ مُجھ کو چلا ہے
ہے اصل میں معشوقہ سڑی حد سے زیادہ
بیگم مری بن جائیں گی ہاتھی کے مماثل
کھالیتی ہیں وہ دودھ دہی حد سے زیادہ
ہمسائے کی محترمہ سے جینا ہوا مشکل
دن رات وہ پیچھے ہے پڑی حد سے زیادہ
میڈم کبھی دفتر میں کسی سے نہیں ڈرتی
لگتی ہے وہ نازوں کی پلی حد سے زیادہ
میں کیسے کہوں گا ہے یہ برسات کا موسم
بارش نہیں ، ہے یہ جھڑی حد سے زیادہ
تم باس سے ڈرنا ہی نہیں حق پہ اگر ہو
ہرگز نہ کرو چمچہ گِری حد سے زیادہ
جس گھر میں بھی دیکھو تو ہے ہر کوئی پریشاں
ہے شہر میں برقی کی کمی حد سے زیادہ
سالوں کے مقدر میں فقط مرغِ مُسلم
ملتی ہے مجھے باسی کڑی حد سے زیادہ
وہ دور نوابوں کا سلیمؔ آج کہاں ہے
رکھتے تھے وہ ہاتھوں میں چھڑی حد سے زیادہ
………………………
ڈِسکو بابا اور کِھسکو بابا…!
٭  ایک تھا ڈسکو بابا اور ایک تھا کھسکو بابا ۔ دونوں پریشان حال لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اُٹھاکر اُنھیں چونا لگایا کرتے تھے۔ جب پولیس نے ڈسکو بابا کو دھرلیا تو اس نے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے دفتر میں اپنے ڈسکو ڈانس کے فن کا بھرپور مظاہرہ کرکے دھوم مچادی لیکن پولیس دھاوے کی خبر سنکر کھسکو بابا فوری کھسک گیا اور عربستان فرار ہوگیا ۔ وہاں اُس نے وہی چُھوچھا کا کاروبار شروع کردیا تو کسی نے کہا میاں یہ عربستان ہے یہاں یہ چیزیں نہیں چلتے ، یہاں یہ قانوناً جرم ہے ۔ وہ کہنے لگا ہاں حضرت ! کیا کریں یہاں بھی ہمیں ہماری مطلب کے لوگ مل جاتے ہیں …!!
زکریا سلطان ۔ ریاض سعودی عرب
………………………
تم نہیں جانتے …!
٭  ایک دوست نے دوسرے دوست سے پوچھا یار تمہاری بیوی کافی خوبصورت اور جاذب نظر ہے پھر تم اُس سے علحدگی کے کیوں خواہشمند ہو ؟
یہ سُن کر دوست نے جواب دیا ، بھائی ! جو جُوتا میں پہنا ہوا ہوں وہ بھی کافی خوبصورت اور جاذب نظر ہے لیکن صرف میں ہی جانتا ہوں کہ وہ مجھے کتنی تکلیف(کاٹتا) دیتا ہے ، تم یہ بات نہیں جانتے …؟
ایم اے وحید رومانی ۔ نظام آباد
………………………
کل کا چکر…!
بھکاری : صاحب ! اللہ کے نام پر ایک روپیہ دیتے جاؤ …!
صاحب : آج میرے پاس چلر نہیں ہے  کل آنا ۔ بھکاری : صاحب ، اس کل کل کے چکر میں آپ کی کالونی میں میرے لاکھوں روپئے پھنسے ہوئے ہیں …!!
صادق شریف ۔ میدک
………………………