زمین سے فضاء میں ضرب لگانے والے میزائیل کا تجربہ

ہند ۔ اسرائیل میڈیم رینج میزائیل معاہدہ کے تحت تیاری
بالاسور (اوڈیشہ) ہندوستان نے آج زمین سے فضاء میں ضرب لگانے والے ایک نئے میزائیل کو فضاء میں داغا۔ یہ میزائیل اسرائیل کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا تھا۔ میزائیل داغے جانے کا تجربہ کامیاب رہا۔ اوڈیشہ کے ساحل سے دفاعی پٹی پر میزائیل کا تجربہ کیا گیا۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ وینچر معاہدہ کے ذریعہ اس وسط فاصلے والے میزائیل کو تیار کیا گیا تھا۔ ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے آج صبح 8 بجکر 15 منٹ پر چاندی پور مقام پر اینٹی گریٹیڈ ٹسٹ رینج سے میزائیل کو فضاء میں داغنے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ یہ تجربہ اتنا بہترین کامیاب رہا ہے کہ میزائیل نے اپنے درست نشانہ پر ضرب لگایا۔ میزائیل کو لانچ پیاڈ 3 پر رکھا گیا تھا۔ راڈرس سے سگنل ملتے ہی اسے فضاء میں داغا گیا۔ بغیر آدمی والی گاڑی بنشتے کے ذریعے خلیج بنگال پر داغا گیا۔ میزائیل کے علاوہ اس میں ہمہ کارکرد نگرانکار صلاحیت اور خطرے کی چوکسی کا راڈار دینے کے بشمول اس کے سسٹم میں بہترین کارآمد چیزیں رکھی گئی ہیں۔ میزائیل تیار کرنے کی نئی صلاحیت کے ذریعہ سالانہ 100 میزائیل بنائے جاسکتے ہیں۔ ہسرس بھارت ڈائنامک لمیٹیڈ انڈیا کی جانب سے زمین سے فضاء میں ضرب لگانے والے میزائیلس تیار کئے جارہے ہیں۔ اس میزائیل کو دراصل کل ہی فضاء میں داغا جانا تھا لیکن لمحہ آخر میں آج کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ قبل ازیں ہندوستانی بحریہ نے بھی طویل مسافت والا زمین سے فضاء میں ضرب لگانے والے میزائیل کا تجربہ کیا تھا۔ اوسط درجہ کے فاصلے والے میزائیل کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ میزائیل 50 تا 70 کیلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربہ کی کامیابی کے لئے تمام تر خدمات کے لئے مختص کیا جائے گا۔