زمبابوے کے خلاف امارات کو تیسرے ونڈے میں بھی شکست

ہرارے ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سین ولیمز کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 131 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، اس طرح سیریز کا چوتھا اور آخری میچ اب رسمی کارروائی بن گیا ہے۔ یو اے ای کی ٹیم 307 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 176 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، محمد عثمان 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، سین ولیمز نے شاندار سنچری بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہرارے میں کھیلے گئے تیسرے ونڈے میں میزبان زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے ۔ سین ولیمز نے ڈٹ کر حریف بولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری اسکور کی، وہ 109 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کریگ ایرون 64 اورکپتان پیٹر مور58 رنز بنا کر جواب میں یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 46.2 اوورز میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد عثمان 49، رضوان 47، شیمان انور 27، محمد بوٹا 15 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ریان برل نے 4، کائل جروس اور سکندر رضا نے فی کس 2 جبکہ کرس موفو اورٹریپانو نے فی کس ایک وکٹ لی۔