زمبابوے کا متحدہ عرب امارات کیخلاف کلین سوئپ

ہرارے ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چار میچوں پر مشتمل ونڈے سیریز کے چوتھے مقابلے میں زمبابوے نے ڈک ورتھ اینڈ لوئس نظام کے تحت متحدہ عرب امارات کو تین وکٹوں سے ہرا کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ زمبابوے اننگز کے ساتویں اوور میں بارش کے سبب میچ 30 اوورز تک محدود کردیا گیا اور میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے 128رنز کا ہدف ملا جسے ٹیمائسن مروما 35، ریگس چکابوا 28 اور شان ولیمز کے 20 رنز کے سہارے 25 ویں اوور میں حاصل کرلیا گیا۔ محمد نوید اور روحان مصطفی نے فی کس دو وکٹیں لے سکے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے چراغ سوری 46،چونڈنگاپوئیل رضوان 45 اور محمد عثمان کے 27 رنزکی بدولت 175رنز بنائے تھے۔ مرد میدان کائیل جاروس، کرس امپوفو اور شان ولیمز نے فی کس دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمبابوے کے بیٹسمین ریگس چکابوا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔