زمبابوے میں انتخابات، صدر نانگاگوا اور اپوزیشن میں کانٹے کا مقابلہ

ہرارے۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں رابرٹ موگابے کے دور حکومت کے خاتمہ کے بعد آج عوام نے پہلی بار منعقدہ انتخابات میں رائے دہی کی جبکہ ایکبار پھر یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوسکتے ہیں کیوں کہ انتخابی دھاندلیاں یہاں عام ہیں جبکہ سابق صدر رابرٹ موگابے گزشتہ سال اقتدار سے دستبردار ہوگئے تھے۔ صدر زمبابوے ایمرسن نانگاگوا اور ایم ڈی سی کے اپوزیشن قائد نیلسن چامیسا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ دریں اثناء ہرارے میں واقع مہارے کے ایک پولنگ اسٹیشن پر آئے ایک رائے دہندہ 28 سالہ توانڈہ پیٹرو نے کہا کہ وہ صرف اس لیے آیا ہے کہ ووٹنگ کے ذریعہ وہ ایک بہتر زمبابوے کا خواہاں ہے ناکہ اس کے بچے ایک خوشحال اور آسودہ زندگی جی سکیں۔ میں ایک بیروزگار آدمی ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اسے بھی کوئی نہ کوئی ملازمت مل جائے گی۔