زمبابوے میںٹرک بھیڑ پر چڑھ گیا،13 ہلاک

ہرارے ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے صوبہ مشونالینڈ میں پیر کو ایک ٹرک چرچ کے باہر کھڑے ارکان کے اوپر چڑھ گیاجس کی وجہ سے 13افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق چرچ کے رکن سالانہ اجلاس کے بعد اپنی منزل پر جانے کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ تب ہی ایک تیز رفتار ٹرک ارکان کی بھیڑ میں گھس گیا۔حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سات دوسرے ہاسپٹل لے جاتے وقت جانبر نہ ہوسکے ۔