زلزلہ میں ہلاکتوں پرمودی کا اظہار رنج و غم

نئی دہلی، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا کے سینٹر ل سلاویشي میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا”انڈونیشیا کے مرکزی جزیرہ سلاویسیمیں سونامی اور زلزلے کی وجہ سے تباہی اور لوگوں کی موت سے گہرا دکھ ہوا۔ میں گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں اپنے سمندری پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑا ہے ”۔