زعفرانی زردہ

اجزاء : چاول دو کپ : دو سے تین گھنٹے بھگوئے ہوئے ،چینی : ڈھائی کپ ،پستہ : بادام ،کشمش : حسب پسند ،اشرفیاں (مربہ) : حسب پسند لونگیں تین عدد،سبز الائچی : 4 سے 6 عدد،گھی : حسب ضرورت ،دودھ :آدھا کپ
ترکیب :ایک پتیلی میں پانی بوائل کریں۔ اس میں تھوڑے سے پانی میں زعفران یا زردے کا رنگ گھول کر ڈال دیں۔ تین لونگیں بھی اس میں شامل کردیں۔ جب پانی بوائل ہونے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں۔ بوائل ہونے پر چاولوں کو چھان لیں تاکہ اضافی پانی نکل جائے۔ اب ایک بڑے برتن میں چاولوں کو پھیلادیں اور اس میں چینی، تمام میوہ جات، اشرفیاں اور دودھ شامل کردیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کرکے اس میں لونگیں اور الائچیاں کڑکڑائیں۔ جب ان سے خوشبو آنے لگے تو چاول اس میں ڈال دیںاور 5 منٹ کیلئے تیز آنچ پر دم پر لگادیں۔ پھر آنچ دھیمی کردیں اور مزید 5 منٹ کیلئے دم پر لگا رہنے دیں اس کے بعد سرو کریں ۔