زامبیا سڑک حادثے میں 14 ہلاک، 15 زخمی

لساکو، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زامبیا کے ضلع سولویزی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 15دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان ایستیر نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ حادثہ چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے پیش آیا۔ ڈرائیور نے بس پر قابو کھو دیا تھا اور اس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر ماردی تھی۔سمجھا جارہا ہے کہ بس تیز رفتار ہونے کے سبب حادثے کا شکار ہوئی ہوگی۔ ڈرائیور نے کئی گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے کے بعد بس پر قابو کھوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر ماردی تھی جس میں 14 لوگوں کی موت اور دیگر 15 شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں میں تین خواتین اور 12 مرد شامل ہیں