ر9 اور 10 جون کو ہوٹل تاج کرشنا پر ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبیشن

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائر ہندوستان میں ڈیزائنر ایکزیبیشن میں سرفہرست نام ہے ۔ ہوٹل تاج کرشنا میں 9 اور 10 جون کو ڈیزائر ڈیزائنر ایگزیبیشن رکھا گیا ہے ۔ جہاں اس ایگزیبیشن میں ڈیزائنرس شرکت کرتے ہوئے اپنے کلکشن کو دوبارہ نمائش کریں گے ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ شالنی اور سری ریڈی ملیڈی رونمائی کے موقع پر ڈیزائنر ملبوسات اور زیورات کی نمائش کریں گے ۔ اس ایگزیبیشن کی آرگنائزر مسز ایشا اگروال جنہوں نے حیدرآباد میں ڈیزائنر ایگزیبیشن کے رجحان کو شروع کیا ہے کہا کہ ڈیزائر ہمیشہ حیدرآبادیوں کے لیے خصوصی ہوتی ہے اس کی جانب سے منفرد ، لاجواب اور تخلیقی ڈیزائنرس کو کسی دیگر ایکسیو سے آفر کیا جاتا ہے ۔ اس ایگزیبیشن میں ہندوستان بھر سے ڈیزائنر شرکت کرتے ہیں اور ڈیزائر ملک بھر میں سفر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرچکی ہے ۔ ان کے مطابق ایگزیبیشن میں ہجوم کی توقع ہے ۔۔